قرآن كريم كي تدوين

بسم الله الرحمن الرحيم

قرآن كريم كي تدوين

جمع كے معنى
جمع كے معنى محفوظ كرنے كے هيں۔ اور اس كے دو معنى وارد هيں:
1.       سينے ميں محفوظ كرنا۔ جيسے الله تعالے كا قول: ﴿إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ (سورة القيامة: 17) ترجمه:  اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے۔
2.    تحريري طور پر محفوظ اور تدوين كرنا۔ جيسے حضرت عمر بن الخطاب رضي الله عنه كا حضرت ابو بكر الصديق رضي الله عنه كو فرمانا: "وإني أرى أن تأمر بجمع القرآن" (صحيح البخاري) ترجمه: اور ميري رائے يه هے كه آپ قرآن كو جمع وتدوين كرنے كا حكم فرمائيں۔
قرآن كي حفاظت نزول سے پهلے
عز وجل ﴿ فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ﴿﴾ مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ﴿﴾ بِأَيْدِي سَفَرَةٍ ﴿ كِرَامٍ بَرَرَةٍ(سورة  عبس : 13، 16 ) ترجمه:  )یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے۔ جو بلند وبالا  اور پاک صاف ہے۔ ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے۔ جو بزرگ اور پاکباز ہے۔
﴿ بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ ﴿﴾ فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ (سورة البروج: 21، 22)  ترجمه:  بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان والا۔ لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)۔
قرآن كي حفاظت نزول كے بعد
قوله تعالى ﴿لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ ﴿﴾ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ ﴿﴾ فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ ﴿﴾ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ  (سورة القيامة: 15- 19)   ترجمه:  (اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیں۔ اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے۔ ہم جب اسے پڑھ لیں, تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں۔ پھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہے۔
قوله تعالى { سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى} ( الأعلى : 6)  ترجمه:  ہم تجھے پڑھائیں گے, پھر تو نہ بھولے گا۔
قرآن كريم كے حفاظتي تدابير
1.       نظم ونسق اور اسلوب بيان ميں منفرد هونا, فصاحت بيان اور بلاغت كلام ميں بے مثال هونا۔  بلكه بار بار قرآن كا لوگوں سےاس جيسا لانے كا چيلنج كرنا, اس اعتبار سے قرآن لوگوں كي نظر ميں رها۔ جس سے اس كي حفاظت هوتي رهي۔ اگر  كچھ شبهات درپيش آتے, تو فورا لوگوں كي نظر ميں آ جاتے۔
2.    يوميه پانچوں نمازوں ميں اس كي قراءت كو واجب قرار دينا, جس كے بغير نماز هي مقبول نهيں۔ اس سے قرآن كو ياد كرنا,  اور اسے محفوظ كرناضروري قرار پايا۔
3.  تشريعي امور ميں قرآن كو هي ضابطه قرار دينا, اس سے هر چھوٹي بڑي باتوں ميں قرآن هي كو سامنے ركھنا واجب هوا۔ اس سے بھي اس كي حفاظت هوتي رهي۔
4.   قرآن كي تعليم وتعلم اور اسے حفظ كرنے كي ترغيب دينا۔
5.   قرآن كي تفاسير اور اس كے محتويات كو بيان كرنا۔
6.    الله كي طرف سے قرآن كو حفظ كرنا سهل بنا ديا گيا۔
قرآن كي تدوين عهد نبوي ميں
قرآن كو عهد نبوي ميں موجوده شكل ميں جمع نهيں كيا گيا تھا۔ اس كي وجه يه تھي كه اس وقت قرآن مكمل هوا هي نهيں تھا۔ نيز وحي كا سلسله جاري هونے كے سبب كسي آيت يا حكم كے منسوخ هونے كا بھي امكان تھا۔ لهذا اس وقت قرآن كا موجوده شكل ميں نه هونا معقول هے۔
البته ان دنوں جو كچھ بھي قرآن ميں سے نازل هوتا رها, اسے كاتبين وحي كے ذريعه تحرير كر ليا گيا۔ اور بعض صحابه رضوان الله عليهم اجمعين نے اپنے طور پر بھي لكھا, يا كسي سے لكھوايا۔
امام خطابي فرماتے هيں: رسول الله صلى الله عليه وسلم نے اپني زندگي ميں قرآن كو ايك مصحف ميں جمع نهيں فرمايا۔ كيوں كه ان دنوں وحي كا سلسله جاري تھا۔ اور كسي آيت يا بعض حكم كے منسوخ هونے كا امكان تھا۔ پھر جب آپ صلى الله عليه وسلم كي وفات كے ذريعه وحي كا سلسله منقطع هو گيا – اور نسخ هونے كا امكان نه رها – تو الله نے قرآن كي حفاظت كرنے كے وعده كو پورا كرتے هوئے خلفاء راشدين كو جمع قرآن كا الهام فرمايا۔
اس دور ميں جن چيزوں پر قرآن
1.      رقاع: يه "رقعة" كي جمع هے۔ جلد يا كپڑے كا ٹكڑا, يا درخت كے پتے, اس دور ميں غالبا انھيں چيزوں پر وحي لكھي جاتي تھي۔ حضرت زيد بن ثابت رضي الله عنه فرماتے هيں كه: " هم رسول الله صلى الله عليه وسلم كے عهد ميں قرآن كي تاليف "رقاع" ميں كيا كرتے تھے".
2.      اكتاف: يه جمع هے "كتف" كي۔ اور يه كندھے كے عريض هڈي كو كها جاتا هے۔ امام سيوطي فرماتے هيں: "يه اونٹ يا بكري كي هڈي هے". اور حضرت زيد بن ثابت رضي الله عنه كو جب قرآن كريم كو جمع كرنے كا حكم ديا گيا تو كهتے هيں: "ميں قرآن كريم كو "رقاع" ، "اكتاف" ، "عسب" اور لوگوں كے سينوں سے تتبع كے ساتھ جمع كرنے لگا"
3.      عُسُب: "عسيب" كي جمع هے۔ اور عسيب كھجور كي ٹهني كو كهتے هيں۔ پتوں كو نكال ليتے, اور اس كے عرض ميں لكھتے تھے۔
4.      لخاف: يه "لَخْفَة" كي جمع هے۔ پتھر كے شيٹس, جس ميں سليٹ كي طرح سے لكھا كرتے تھے۔ حضرت زيد بن ثابت رضي الله عنه كهتے هيں: ميں تتبع كے ساتھ قرآن كريم كو عسب اور لخاف سے جمع كرتا تھا۔
5.      اقتاب: " قتب" كي جمع هے، هودج كي لكڑي, لكڑي كا وه ٹكڑا جسے اونٹ كي پيٹ پر بيٹھنے كے لئے ركھتے هيں۔ حضرت زيد بن ثابت رضي الله عنه كو جب قرآن كريم كو جمع كرنے كا حكم ديا گيا تو كهتے هيں: "ميں قرآن كريم كو "رقاع" ، "اكتاف" ، "عسب" اور لوگوں كے سينوں سے تتبع كے ساتھ جمع كرنے لگا"
اس كے علاوه الواح وصحائف اور كرانيف وغيره ميں بھي لكھا كرتے تھے۔
عهد نبوي كے حفاظ كرام
بتدريج اترنے والي آيات كو حفظ كر لينے والے صحابه كي تعداد كے بارے ميں الگ الگ رائيں هيں۔ كچھ لوگوں نے چار صحابي كا ذكر كيا هے۔ جن ميں: ابي بن كعب، معاذ بن جبل، زيد بن ثابت اور ابو زيد رضي الله عنهم هيں۔ جيسا كه حضرت انس رضي الله عنه كي روايت ميں هے۔ جب ان سے پوچھا گيا كه كون سے ابو زيد؟ تو فرمايا: ميرے چچاؤں ميں سے ايك تھے۔
اسي طرح مجمع بن جاريه، سالم مولى ابو حذيفه، عثمان، زيد، تميم الداري اور ابو الدرداء رضي الله عنهم كا بھي ذكر ملتا هے۔
امام ابن عيينه امام شعبي رحمة الله عليهما سے نقل كرتے هيں كه رسول الله صلى الله عليه وسلم سے مكمل قرآن كو بلا واسطه لينے والے چھ صحابه هيں, جو سب كے سب انصار ميں سے تھے۔ اور وه:  أُبي بن كعب، ومعاذ بن جبل، أبو الدرداء، سعد بن عبيد القاري، أبوزيداور زيد بن ثابت. رضي الله عنهم هيں۔
امام شعبي كهتے هيں: حضرت زيد بن ثابت رضي الله عنه نے لوگوں پر  قرآن اور فرائض ميں فوقيت حاصل كر ليا تھا۔
عهد نبوي - صلى الله عليه وسلم – ميں جس نے سب سے پهلے كامل قرآن كا حفظ كيا, وه: أنصار ميں سےسعد بن عبيد، خزرج ميں سےأبي بن كعب اور معاذ بن جبل، اور ان كے علاوه  عثمان, زيد اورتميم هيں۔ رضي الله عنهم وارضاهم۔
واضح رهے كه حضرت زيد بن ثابت رضي الله عنه نے جمع قرآن كے وقت محض اپنے حافظه پر اعتماد نهيں كيا, بلكه ديگر مكتوبات اور محفوظات كا بھي تتبع كيا۔ تا كه الله كا كلام كسي بھي طرح كے شكوك وشبهات سے بالا تر رهے۔ نيز اگر رسول الله صلى الله عليه وسلم سے كسي نے اختلاف قراءات ولهجات محفوظ كيا هو, تو وه بھي سامنے آ جائے۔
عهد ابو بكر ميں جمع قرآن
كتابت قرآن نبي صلى الله عليه وسلم سے ثابت هے, لهذا حضرت ابو بكر كا جمع كرنا بدعت نهيں كها جا سكتا۔ يه تو ايسا هوا جيسے بكھرے هوئے قرآن كےكئي اوراق كو اپنے حساب سے ترتيب دے كر ايك جگه سميٹ ديا هو۔ اور سلائي كر كے ايك كتاب كي شكل دے دي هو۔ تا كه منتشر اور ضائع نه هو۔
عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم ميں مكمل قرآن لكھا هوا تھا۔ مگر ايك مصحف ميں سورتوں كي موجوده ترتيب كے ساتھ موجوده شكل ميں نه تھا۔
امام حاكم "المستدرك على الصحيحين" ميں فرماتے هيں:
جمع قرآن كے تين مراحل هيں:
پهلا مرحله: نبي صلى الله عليه وسلم كے عهد ميں, متفرق مقامات پر, غير مرتب حالت ميں۔
دوسرا مرحله: حضرت ابو بكر صديق رضي الله عنه كے عهد ميں، حضرت زيد بن ثابت رضي الله عنه روايت كرتے هيں كه: ابو بكر بار بار مجھے اصرار كرتے رهے,كه ميں قرآن كو جمع كروں, حتى كه جس بات پر الله نے ابو بكر وعمر كا شرح صدر فرمايا تھا, مجھےبھي انشراح قلب عطا فرمايا۔ (صحيح البخاري)
معركۀ يمامه ميں بهت سے قراء وحفاظ شهيد هو گئے, تو حضرت عمر بن الخطاب نے يه مشوره ديا, كه قرآن كو ضائع هونے سے بچانے كے لئے اسے جمع كر ليا جائے۔ وه اصرار كرتے رهے, حتى كه حضرت ابو بكر  اس كے لئے تيار هو گئے۔ اور حضرت زيد بن ثابت رضي الله عنه كو اس كام كے لئے مقرر فرمايا۔
حضرت  علي رضي الله عنه فرماتے هيں: الله كي رحمت هو ابو بكر پر, وه مصحف كے سلسلے ميں سب سے زياده اجر كے حقدار هيں، وه پهلے شخص هيں جنھوں نے كتاب الله كو موجوده شكل ميں جمع فرمايا۔
حضرت أبو بكر رضي الله عنه نے حضرت عمر اور حضرت زيد رضي الله عنهما كو حكم ديا: كه مسجد كے دروازے پر بيٹھ جاؤ, اور قرآن كے ساتھ دو گواهوں ميں سے كوئي بھي آجائے, اسے لكھ لو۔
امام ابن حجر رحمة الله عليه كهتے هيں: گويا كه انھوں نے محفوظ اور مكتوب كو دو گواه قرار ديئے۔
حضرت زيد رضي الله عنه سورۀ توبه كي آخري آيت كے بارے كهتے هيں كه: اس آخري آيت كو مكتوب شكل ميں سوائے ايك صحابي كے اور كسي كے پاس نهيں پايا۔ (جب كه محفوظ شكل ميں لوگوں اور خود حضرت زيد كے سينے ميں وه آيت موجود تھي) اس پر امام سخاوي رحمة الله عليه نے كها: يعني كه تحريروں ميں كسي اور كے پاس يه آيت نه مل سكي۔ كيوں كه محض حفظ سے قرآن كو لكھنا غير كافي تھا۔ جب تك مكتوب نه مل جائے۔
امام سيوطي فرماتے هيں: ممكن هے دو گواه سے ان كا مقصد دو گواه هي هوں, جنھوں نے مكمل قرآن كو نبي صلى الله عليه وسلم پر آخري سال ميں پيش كيا هو۔
ليث بن سعد كهتے هيں كه: سب سے پهلے قرآن كو ابو بكر نے جمع كيا۔ جس كي كتابت زيد بن ثابت نے كي۔ لوگ ان كے پاس قرآن لے كر آتے تھے۔ مگر وه اس وقت تك اسے نه لكھتے, جب تك اپنے حافظه كے سوا دو عادل وضابط گواه آ كر گواهي نه دے ليتا۔
سورۀ توبه كي آخري آيت سوائے ابو خزيمه بن ثابت رضي الله عنه اور كسي كے پاس مكتوب نه مل سكي۔ تو فرمايا كه اس آيت كو لكھ لو۔ كيوں كه رسول الله صلى الله عليه وسلم نے اپني حيات ميں كسي مسئلے پر حضرت ابو خزيمه بن ثابت رضي الله عنه كي اكيلي شهادت كو دو آدمي كي شهادت كے برابر قرار دے كر قبول فرمايا تھا۔
حضرت عمر رضي الله عنه شادي شده زاني كي سزا والي آية الرجم لے كر آئے۔ مگر چوں كه وه اكيلے گواه تھے, اور كوئي دوسرا گواه نه مل سكا۔ لهذا اس آيت كو قرآن ميں شامل نهيں كيا گيا۔
اگر كوئي اعتراض كرے:
كه كسي كے حافظے, يا پتوں اور هڈيوں پر لكھے قرآن پر كس طرح اعتماد كيا جا سكتا هے؟!
اس كا رد كئي اعتبار سے هم سمجھ سكتے هيں۔
-         قرآن كے مثل لانا كسي كے بس ميں نهيں هے۔ اگر ايسا  كسي نے كيا, تو وه قرآني آيتوں كے سامنے خود واضح هو جائے گا, كه يه كسي آدمي كا كلام هے۔
-         محض تحرير يا صرف حفظ پر اعتماد نهيں كيا گيا۔ بلكه محفوظ اور مكتوب كے ساتھ ساتھ دو گواه بھي پيش هوئے۔ اس كے بعد هي اسے لكھا گيا۔ جب كه لكھنے والے خود بھي حافظ اور قرآن كےعالم فائق تھے۔
-         حفظ, تحرير اور شهود كے علاوه برسها برس وه لوگ ان آيات كو نبي صلى الله عليه وسلم سے سنتے رهے تھے۔ اس لئے بھي يه اعتراض لائق اعتنا نهيں هے۔
-         هڈيوں اور پتوں پر قرآن كو لكھ لينے كا مقصد ان پر كلي اعتماد كرنا نهيں تھا۔ بلكه اس كے پيچھےكوئي آيت قرآن ميں سے ضائع نه هو جائے, يه مقصد تھا۔ هاں تدوين كے وقت مزيد تثبت اور احتياط ميں تحريروں سے بهت تعاون ملا۔
عهد ابو بكر ميں جمع قرآن كي مدت
جمع قرآن كا كام تحري وتتبع كے ساتھ ايك سال تين مهينے جاري رها۔ جو اواخر سن 11 هجري يا اوائل سن 12 هجري ميں معركۀ يمامه كے بعد شروع هوا۔ اور سن 13 هجري كے چھٹے مهينےحضرت ابو بكر كي وفات سے پهلے تك  چلتا رها۔ اور وه نسخه حضرت ابو بكر كے پاس هي رها, حتى كه ان كي وفات هوئي۔ (صحيح البخاري)
عهد صديق ميں جمع شده قرآن كے مميزات
حضرت ابو بكر صديق رضي الله عنه كے جمع كرده قرآن كے كئي مميزات اور خصوصيات هيں۔ ان ميں سے چند درج ذيل هيں:
1. كتابت قرآن ميں ايك ايك آيت كي تثبيت وتوثيق كے دقيق وسائل كا استعمال كيا گيا۔ جب تك تمام صحابه كا اس بات پر اجماع نه هوا كه يه آيت قرآن ميں سے هے, اور اس كي روايت بذريعۀ تواتر رسول الله صلى الله عليه وسلم سے ثابت نه هوئي, تب تك اسےقبول  نهيں گيا۔
2. ايك هي مصحف ميں مكمل قرآن كو آيات اور سورتوں كي ترتيب كے ساتھ لكھا گيا۔
3. تكميل كے بعد جب پيش كيا گيا, تو رسول الله صلى الله عليه وسلم پر آخري عهد ميں پيش كيا گيا قرآن كے موافق پايا گيا۔
4. اس قرآن ميں محض وه آيتيں لكھي گئيں جو قرآن ميں سے هيں۔ اور ان كي كي تلاوت منسوخ نهيں هوئي هے۔
5. اس قرآن كا سات حرفوں پر مشتمل هونا بھي اس كي خصوصيات ميں سے هے۔ جن كو رسول الله صلى الله عليه وسلم نے اپنے آخري عهد ميں ثابت ركھا تھا۔
6. تمام صحابه رضوان الله عليهم اجمعين كا اس كي صحت ودقت, اور كمي وزيادتي سے پاك هونے پر اجماع كر لينا۔ اور ان سبھوں كا اس كو قبول فرما لينا۔
جمع صديق كا نام
امام سيوطي وغيره كي روايت كے مطابق تكميل جمع كے بعد يه بات آئي كه اس كا نام كيا ركھا جائے۔ تو كسي نے "سفر" بتايا۔ اور كسي نے "مصحف" كها۔ حضرت ابو بكر رضي الله عنه نے اس كا نام "مصحف" ركھنا پسند فرمايا۔
بهر حال! مصحف نام هے صحائف كے مجموعه كا, جن ميں قرآن كريم لكھا هوا هے۔ اور "قرآن كريم" كا اطلاق الله كے كلام پر هوتا هے۔  والله تعالے اعلم وعلمه اتم واحكم

ملاحظه:  ان شاء الله نسخۀ عثماني كي تفصيلات دوسري قسط ميں۔


از رشحات قلم
عبد الله الكافي المحمدي
داعيه ومترجم شعبۀ جاليات دعوه سينٹر محافظه تيماء
وزارت برائے اسلامي امور واوقاف سعودي عرب
بتاريخ:  24  ربيع الآخر   1435 ھ

موافق: 24  فروري  2014ء   بروز منگل