كيا فرضي علماء كي لسٹ بنني چاهئے؟!
=========================
تحرير: عبد الله الكافي المحمدي
تيماء، تبوك، سعودي عرب
الله كرے بعض مسلم دانشوران هند "فرضي علماء" كي لسٹ بنانے ميں كامياب هو جائيں۔ الله كرے يه ايك سياسي بيان نه هو۔ لسٹ بنے يا نه بنے واه واهي لوٹنا اور فرضي عز وجاه كي شهوت جس ميں پوشيده هو۔ نه كسي كے عمل كا مكافات عمل يا رد عمل هو۔ همارا حسن ظن هے كه يه كوئي "مسلم اكھاڑه" كا مسئله نهيں هے۔ نه "هندو اكھاڑه" كي تقليد هے۔ نه هي ديش بھكتي كے جذبه سے آپا كھونا هے۔ نه كوئي مجبوري هے۔ نه كوئي دنياوي اهداف هيں۔ اس كا سرچشمه محلي محل هو يا كائنات كا كوئي بھي حصه۔خالص لله في الله ثم في صالح البلاد والعباد هے۔ اور ديني ارشاد وتوجيه هے۔ ان شاء الله.
يه تو هماري اسلامي آئيڈيالوجي هے۔ الله تعالے نے كسي كي بات لينے سے پهلے اس كےفسق وعدالت كي جانچ پڑتال كا حكم ديا هے۔ بقول محمد بن حاتم رحمه الله (مفهوم) تمام امتوں ميں همارا يه امتياز هے۔ كه همارے پاس اسانيد موجود هيں۔ جس كے هر فرد كا "بايو ڈاٹا" همارے پاس محفوظ هے۔ جهاں فرضي عالم كي بات يكسر رد كر دي جاتي هے۔ اگر يه نه هوتا تو همارے دين ميں جو جيسا چاهتا بولتا۔ (شرف اصحاب الحديث للخطيب البغدادي ص40)
امام مسلم رحمه الله نےامام عبد الله بن المبارك رحمه الله سے بھي اسي مفهوم كا كلام نقل كيا هے۔ (مقدمه صحيح مسلم)
امام محمد بن سيرين رحمه الله نے فرمايا: يه علم سراپا دين هے۔ لهذا ديكھ بھال لو كس سے اپنا دين لے رهے هو۔ (مقدمة صحيح مسلم) تحقيق كر لو كهيں وه فرضي عالم تو نهيں!
اسي آئيڈيالوجي پر اسلام كي پهرے داري ممكن هوئي۔ اس سے جڑے كئي سارے علوم سبجكٹ اور مادے وجود ميں آئے۔ جن ميں اسماء الرجال، مصطلح الحديث، دراسة الاسانيد اور سب سے معروف علم الجرح والتعديل هے۔ جس پر چلتے هوئے همارے سلف صالحين نے بڑي قربانياں دي هيں۔ هميشه اس نظريه كي وجه سے هم نشانے پر رهے هيں۔ جيل بھرنے تشدد كئے جانے جان ليوا حمله كئے جانے اور دھماكوں سے اڑادئے جانے كے واقعات سے هماري تاريخ اٹي پڑي هے۔ هم نے هميشه لوگوں سے فهرست بنانے كي نهيں، بلكه هر قدم پر فرضي وحقيقي علماء ميں تمييز كے لئےتحقيق وجستجو اور دلائل وبراهين ميں كھوج بين كي شمع روشن كي هے۔ مقامات مقدسه، اشياء مقدسه، اعمال مقدسه، افكار مقدسه اور اشخاص مقدسه كے سامنے دنيا كو دھوكے سے بچنے كي تلقين كي هے۔ كبھي بھي فرضي كو فرضي اور معتبر كو معتبر كهنے ميں شخصيات كا رعب يا قرابت ورشته داري كا مايا جال هماري زبانوں ميں هچكچاهٹ پيدا نه كر سكے۔ اور هم نے هميشه ﴿وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّـهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ وَاللَّـهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ﴾ (سورة المائدة: ٥٤) "اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواه بھی نہ کریں گے" كي عملي تصوير پيش كي هے۔
امام علي ابن المديني رحمه الله سے ان كے والد گرامي كے بارے ميں سوال كيا گيا۔ كه كيا ان سے حديثيں لي جا سكتي هيں۔ كيا ان كي مرويات قبول كي جائيں؟ تو انھوں نے اپنا سر جھكا ليا۔ پھر كها: ان كے بارے ميں كسي اور سے پوچھ لو۔ لوگوں نے كها: هم آپ سے هي سوال كرتے هيں۔ تو جواب ديا: ميرے والد ضعيف هيں۔ (المجروحين لابن حبان 2 / 15)
جرير بن عبد الحميد رحمه الله اپنے بھائي أنس كے بارے ميں كهتے هيں: " اس كي حديثيں نهيں لي جائيں گي۔ كيوں كه يه لوگوں كے ساتھ گفتگو ميں دروغ بياني كرتا هے"(الجرح والتعديل 2 / 289)
البته فهرست هي بناني هے۔ تو فرضي علماء كي نهيں، معتبر علماء كي بنائيں۔ كيوں كه آج سے صبح قيامت تك فرضي علماء كي لسٹ مكمل نهيں هو سكے گي۔ اس كے برخلاف علماء حق آٹے ميں نمك كے برابر هيں۔
ميري تو رائے يه هے كه ان اوصاف كو اجاگر كيا جائے۔ جو علماء حق كي پهچان هيں۔ كتاب وسنت كے ساتھ ان كا معامله، ان كے منهج، ان كي آئيڈيالوجي، ان كا طريق استنباط، ان كا عمل، ان كے اخلاق وغيره۔ بجائے اس كے كه كسي كے نام كے ساتھ فهرست تيار كي جائے كه فلاں فلاں فرضي عالم هيں۔ كيوں كه ايك تو اس كي فهرست بڑي طويل هوگي۔ ثانيا اس سے اختلافات كو هوا ملے گي۔
اور سب سے بڑي بات يه هے كه فرضي وغير فرضي علماء كي تفريق ميں فهم سلف صالحين كے ساتھ كتاب وسنت كو معيار قرار ديا جائے۔ كيوں كه هر مكتب فكر اپنے حريف كو فرضي علماء هي مانتا هے۔
اگر يه سب نهيں هو سكتا۔ تو بس ايك كام كر ديجئے۔ دين سے اخلاق سے عدليه سے اور سماج كي اكثريت سے تين طلاق مرفوض هے۔ فرضي علماء كي شناخت ميں اسي كو معيار بنا ديجئے۔ جو اب تك تين طلاق كا حامي هے۔ وه "فرضي ملا" هے۔