حديث رسول ﷺ كي اهميت پر چند شبهات اور ان كا ازاله

بسم الله الرحمن الرحيم
حديث رسول ﷺ كي اهميت پر
چند شبهات اور ان كا ازاله
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على سيد المرسلين نبينا محمد وعلى آله وصحبه اجمعين وبعد.
درج ذيل مصور مكتوب ميں سائل كو "چند سوالوں كي الجھن" درپيش هے۔ يوں تو اس موضوع پر كافي سے زياده لكھا جا چكا هے۔ مگر  چوں كه سوال كا جواب هونا چاهئ نيز اس كار خير ميں ميري بھي شركت هو جائے۔ اس لئے اختصار ميں اپنے مقدور كے مطابق عرض كرنا چاهوں گا۔ اخلاقي فريضه بھي هے۔ كيوں كه  اس پوسٹ پر سائل كي طرف سےمجھے بھي شريك كيا گيا هے۔

عبد الله الكافي المحمدي


             واضح رهے كه ان سوالوں ميں شكوك وشبهات كے نشانے پر بالمباشر "قرآن كريم" اور "حديث رسول ﷺ" هي ركھے گئے هيں۔ اس لئے ان سے دليليں دينا شايد ان كے لئے زياده فائده مند نه هو۔ الا يه كه سائل كي طرف سے قرآن كريم اور حديث رسول ﷺ سے هي دلائل طلب كئے جائيں۔ فبالله التوفيق وهو الولي والقادر عليه.



      پهلا سوال: كيا مسلمان هونے كے لئے حديثوں پر ايمان لانا ضروري هے؟    اگر هاں! تو كون سے علماء كي لكھي حديثوں پر؟

v          الجواب بعون الله وتوفيقه:
سوال كےپهلے حصه كا جواب:  جي هاں! مسلمان هونے كے لئے حديثوں پر ايمان لانا ضروري هے۔  اور يه مستقل ايمان كا ايك ركن نهيں, بلكه  قرآن كے اجمال كي تفسير هونے كے سبب "إيمان بالكتاب" كے جزء لاينفك سے هے۔  اور "إيمان بالرسل" كي تكميل بھي اس كے بغير نا ممكن هے۔ ايمان كے چھ اركان ميں سے ايك ركن "إيمان بالرسل" هے۔ اور   "إيمان بالرسل" ميں بھي اس امت كا كوئي "محمد رسول الله ﷺ" پر ايمان لائے بغير مسلمان هو هي نهيں سكتا۔ اسي "الإيمان بنبوة محمدﷺ"  كا دوسرا نام "الإيمان بحديث الرسولﷺ"  كهه سكتے هيں۔ كيوں كه حديث سراپا رسول ﷺ, اور آپ ﷺ كي پوري زندگي كو كهتے هيں۔ بلكه آپ ﷺ سے متعلق ساري باتيں "حديث" كهلاتي هيں۔ اور آپ ﷺ كي ذات كو الله تعالے نے همارے لئے نمونه بنايا: "لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّـهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّـهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّـهَ كَثِيرًا" الأحزاب: 21  لهذا اسے رد كرنا قرآن كي اس آيت كو رد كرنا هے۔
آيت: "وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَى * إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى" النجم : 3-4  كے مطابق  كلام مصطفى ﷺ خواه قرآن سے هو يا حديث سے۔ وه كلام الهي هي هے۔ كيوں كه آپ ﷺ اپني طرف سے كچھ نهيں بولتے۔
نيز  آپ ﷺ كي زندگي اور سوانح حيات "قرآن كريم"  هي هے۔ جس كے الفاظ الله كے هيں۔ اور اسي سوانح حيات كي دوسري كتاب "حديث"  هے۔ جس كے الفاظ رسول الله ﷺ كے هيں۔ اور ان دونوں ميں كوئي بڑا معنوي فرق اور اختلاف نهيں هے۔ ان ميں سے كسي ايك كا انكار دوسرے كا بھي انكار هے۔ لهذا "حديث" كا منكر مسلمان نهيں هو سكتا۔ كيوں كه وه قرآن كا بھي منكر هوا۔ مثلا "حَفِظُوا عَلَى الصَّلَوَتِ وَالصَّلَوةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَنِتِينَ"(البقرة: 238) كا انكار  قرآن كے الفاظ ومعنى كا انكار هے۔ مگر "أن الله قد افترض عليهم خمس صلوات في كل يوم وليلة" (صحيح بخاري)  كا انكار كرنا قرآن كے معنى كا تو انكار هوا, مگر قرآن كے الفاظ كا نهيں۔ كيوں كه يه الفاظ الله كے نهيں, بلكه رسول الله ﷺ كے هيں۔ جب كه دونوں كا انكار كفر ميں برابر هے۔
سوال كےدوسرے حصه كا جواب:  حديث كوئي الف ليلى كي كهاني نهيں هے۔ كه كس رائٹر يا كس طباعت كي كهاني معتبر هے۔ بلكه "حديث" كهتے هيں هر وه بات جو رسول الله ﷺ سے متعلق معتبر ذرائع سے ثابت هو جائے۔ خواه وه كسي نے لكھ ركھي هو٬ يا نقل در نقل زباني طور پر چلي آ رهي هو٬ يا كوئي اور طريقه هو۔
يهي وجه هے كه محدثين كي كئي لكھي هوئي كتابوں ميں بھي تحقيق كے بعد ثابت نه هونے پر هم اسے ضعيف منكر متروك يا موضوع قرار دے كر رد كر ديتے هيں۔ البته اس امت نے تحقيق وتثبت كے بعد صحيحين - بخاري ومسلم- كي ساري حديثوں كو صحيح پايا هے۔ اس لئے ان كو قبول كرنے پر اجماع هو گيا هے۔ اب ان دونوں كتابوں كي حديثوں كو مزيد  پركھنے كي حاجت نهيں رهي هے۔ باقي كتابوں سے معتبر "طرق تثبت" كي تطبيق كے بعد هي قبول كيا جائے گا۔
جيسا كه قرآن نے اس تحقيق وتثبت كا حكم ديا هے۔ قال تعالے: (( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ )) الحجرات: 6  ترجمه معاني: اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پشیمانی اٹھاؤ۔

سرا سوال: كيا حديثوں كا انكار كرنے والا كافر هوتا هے؟ قرآن كي دليل كيا هے؟

v          الجواب بعون الله وتوفيقه:
جي هاں! حديثوں (جو معتبر طرق تثبت كےبعد قابل قبول ثابت هوں)  كا انكار كرنے والا كافر هوتا هے۔ كيوں كه وه "رسالة محمدية" ﷺ كا منكر هوا۔ اور جو كلمۀ اخلاص ميں سے صرف "لا اله الا الله" پر ايمان لائے٬ اور "محمد رسول الله" كا انكار كر دے٬ وه هرگز مسلمان نهيں هو سكتا۔ اس لئے بھي كه "حديث" كا انكار "قرآن" كي كئي آيتوںكا انكار هے۔
حديث رسول ﷺ  كا انكار كفر هے۔ قرآن كي بعض دليليں:
1.    قال تعالے: (( وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ * إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ )) النجم: 3، 4
ترجمه معاني: اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں۔ وه تو صرف وحی ہے,  جو اتاری جاتی ہے۔
2.    قال تعالے: (( وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ)) الحشر: 7
ترجمه معاني:  اور تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو، اور جس سے روکے رک جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو، یقیناً اللہ تعالیٰ سخت عذاب والا ہے۔
3.    قال تعالے:(( فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجاً مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيماً )) النساء: 65
ترجمه معاني: سو قسم ہے تیرے پروردگار کی! یہ مومن نہیں ہو سکتے، جب تک کہ تمام آپس کے اختلاف میں آپ کو حاکم نہ مان لیں، پھر جو فیصلے آپ ان میں کر دیں ان سے اپنے دل میں اور کسی طرح کی تنگی اور ناخوشی نہ پائیں اور فرمانبرداری کے ساتھ قبول کر لیں۔
4.    قال تعالے: (( لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّـهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّـهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّـهَ كَثِيرًا )) الأحزاب: 21
ترجمه معاني: یقیناً تمہارے لئے رسول اللہ میں عمده نمونہ (موجود) ہے، ہر اس شخص کے لئے جو اللہ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کی یاد کرتا ہے۔
5.    قال تعالے: (( وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ )) النساء: 64
ترجمه معاني: ہم نے ہر ہر رسول کو صرف اسی لئے بھیجا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کی فرمانبرداری کی جائے۔ (رسول كي پيروي اس وقت تك نهيں كي جا سكتي٬ جب تك ان كي سيرت نه جان لي جائے۔ اور رسول الله ﷺ  كي سيرت هي كو "حديث" كهتے هيں)
6.    قال تعالے: (( وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَىٰ فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللَّـهِ وَالْحِكْمَةِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا )) الأحزاب: ٣٤
ترجمه معاني: اور تمہارے گھروں میں اللہ کی جو آیتیں اور رسول کی احاديث پڑھی جاتی ہیں٬ ان کا ذکر کرتی رہو، یقیناً اللہ تعالیٰ لطف کرنے والا خبردار ہے۔
7.    قال تعالے: (( قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلاغُ الْمُبِينُ )) النور: 54
ترجمه معاني: کہہ دیجیئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم مانو، رسول اللہ کی اطاعت کرو، پھر بھی اگر تم نے روگردانی کی تو رسول کے ذمے تو صرف وہی ہے جو اس پر ﻻزم کردیا گیا ہے اور تم پر اس کی جوابدہی ہے جو تم پر رکھا گیا ہے ہدایت تو تمہیں اسی وقت ملے گی جب رسول کی ماتحتی کرو۔ سنو رسول کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے۔

       تيسرا سوال: كيا حديثوں كو لكھنے والے علما غلطيوں سےپاك تھے  اور ان كو حديثيں لكھنے كي ذميداري كس نے دي؟

v          الجواب بعون الله وتوفيقه:
انبياء كے سوا كوئي بھي معصوم عن الخطا نهيں هوتے۔ اس لئے هم دنيا ميں كسي امام٬ محدث٬ فقيه٬ ولي يا پير فقير كسي كو بھي غلطيوں سے پاك نهيں مانتے۔ اسي نظريه كے تحت هم نے كسي مخصوص امام كي تقليد نهيں كي٬ اسي مقصد سے هم سبھي حديث لكھنے والوں كي كتابوں سے آنكھ بند كر كے حديثوں كو قبول نهيں كرتے٬ بلكه قرآني حكم كے بموجب ان كو پركھتے هيں۔ جو قابل قبول ثابت هو جائے٬ اسے قبول كر ليتے هيں۔
رها يه كه انھيں حديثيں لكھنے كي ذمه داري كس نے دي؟   تو اس كا ساده سا جواب يه هے كه جس نے آپ كو يه سوال كرنے كي ذمه داري دي٬ اسي نے ان كو حديثيں لكھنے كي ذمه داري دي تھي۔ محض حديثيں هي نهيں لكھي گئيں۔ بلكه قرآن لكھا گيا٬ تفسيريں لكھي گئيں٬ تواريخ ومعاجم لكھے گئے٬ دنيا كي بهت ساري چيزيں تدوين كي گئيں۔ يه اعتراض محض حديث پر كيوں؟   در اصل جس طرح آپ ديني حميت كے نظريه سے اپنا سوال لكھ بيٹھے۔ اسي طرح ديني حميت كے نظريه سے جو تفسير كے ميدان كا تھا٬ اس نے تفسير لكھي٬ جو حديث كا عالم تھا٬ اس نے حديث كي تدوين كي٬ جو فقه كا عالم تھا٬ اس نے فقه كو جمع كيا۔ طب وفلسفه٬ جنگي وبارودي نسخے٬ انٹر نٹ كے مختلف طور طريقے لوگ ايك دوسرے سے لكھ كر طلب كرتے هيں٬ تاكه وه اس هنر كو سيكھنے كے بعد اسے اپنے پاس محفوظ ركھ سكيں۔
منكرين حديث كے گلے كي پھانس وهي لكھي هوئي حديثيں هيں٬ جن پر وه بار بار شكوك وشبهات پھيلانے كي كوشش كرتے هيں۔  اگر انھوں نے حديثيں نه لكھي هوتيں٬ تو آج تك دين اسلام كے نام پر هم كسي بت خانے ميں بيٹھے گھنٹه بجا رهے هوتے۔ ان كے لكھ ركھنے كے با وجود هم نے حديث اور دين كو اس قدر بدل كے ركھ ديا هے٬ اگر وه نه لكھے هوتے٬ تو شايد لفظ "اسلام" بھي آج كسي كو پته نهيں هوتا۔
 چوتھا سوال: اگر قرآن ايك مكمل كتاب هے٬ تو حديثوں كي ضرورت كيوں؟ كيا قرآن حديثوں كے بغير نا مكمل هے؟

v          الجواب بعون الله وتوفيقه:
يقينا قرآن ايك كامل ومكمل كتاب هے۔ حديثوں كي ضرورت "ايمان بالرسل" كي تكميل كے لئے هے۔ كلمه لا اله الا الله  كے بعد محمد رسول الله كي تكميل كے لئے ضروري هے۔ اتباع رسول اور اسوۀ حسنه كےقرآن كے حكم كي تكميل كے لئے هے۔ قرآن كو مكمل كرنے كے لئے نهيں۔ بلكه قرآن پر عمل كو مكمل كرنے كے لئے۔ نيز قرآن كريم كو سمجھنے كے لئے هماري ناقص سمجھ كو مكمل كرنے كے لئے هے۔ كيوں كه قرآن كريم ميں ساري كائنات كا علم سمويا هوا هے۔ اس لئے بے حد اختصار ميں كئي باتوں كو بيان كيا گيا هے۔ جن كو سمجھنے كے لئے حديثوں كي ضرورت هے۔
شتر بے مهار هر انسان كو قرآن فهمي كي كھلي آزادي دي گئي٬ تو مذهب اسلام قيل وقال٬ رايوں اور موشگافيوں كا گهواره بن جائے گا۔ اور يهي منكرين حديث اور ليبرل اسلام والے چاهتے هيں۔ تا كه(( وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ )) الحجر: 99 جيسي آيتوں كي حديث سے هٹ كر من ماني تفسير كر يں۔ يقين كي حد تك پهونچنے كا ناٹك كر يں۔ اور  خود كو شريعت كي ساري پابنديوں سے آزاد كر ليں۔

       پانچواں سوال: قرآن ميں كوئي رد وبدل نهيں٬ كيونكه اس كتاب كي حفاظت خود الله نے كي٬ كيا حديثوں كي حفاظت كا وعده بھي الله نے كيا هے؟

v          الجواب بعون الله وتوفيقه:
الله تعالے نے قرآن كريم كي حفاظت كي ذمه داري خود لي هے۔ اور يهي وجه هے كه هم كبھي كسي آيت كي صحت وضعف كے بارے ميں تحقيق وتثبت نهيں كرتے۔ ليكن يه ذمه داري محض "وحي متلو"  يعني "قرآن كريم" كے لئے هے۔ يعني وه وحي جن كے معنى والفاظ دونوں الله كے هيں۔ جو حضرت جبريل عليه السلام كے توسط نبي ﷺ پر اتارے گئے۔ جن كے ايك حرف پڑھنے سے دس نيكياں ملتي هيں۔ اور جن كو نمازوں ميں پڑھنے كا حكم هے۔ الله تعالے كي طرف سے حفاظت كي يه ذمه داري "وحي غير متلو" يعني "حديث رسول ﷺ" كے لئے نهيں هے۔ جسے جبريل كے توسط نبي ﷺ پر اتارا گيا۔ اس كے معاني تو الله كے هيں۔ مگر اس كے الفاظ رسول الله ﷺ كے هيں۔ الله كي اس وحي كو آپ ﷺ نے اپنے الفاظ ميں بيان كيا هے۔
وحي كي دوسري قسم يعني "حديث" كي حفاظت كي ذمه داري الله نے نهيں لي هے۔ اسي وجه سے هم حديثوں كو اس وقت تك قبول نهيں كرتے٬ جب تك ان كي صحت وضعف اور صلاحيت كو معلوم نهيں كر ليتے۔ خواه ان كي روايت كرنے والے كوئي بھي كيوں نه هوں۔

       چھٹا سوال: يه ضعيف حديثيں كون سي هوتي هيں؟  ان سے انكار كفر كيوں نهيں؟   اور انكار كرنے والے والے علماء كو اختيار كس نے ديا؟

v          الجواب بعون الله وتوفيقه:
حديثيں بذاته صحيح يا ضعيف نهيں هوتيں۔ ايسا نسبة كهه ديا جاتا هے۔ مقصد يه هوتا هے كه اس كا ثبوت نهيں مل سكا٬ كه يه حديث رسول الله ﷺ نے هي بيان فرمائي هے۔ يا اس عمل كا تعلق رسول الله ﷺ هي سے هے۔ تو جب اس حديث ميں مذكور باتيں رسول الله ﷺ سے ثابت نهيں هو سكيں٬ تو ان كو ثبوت كي كمزوري كے اعتبار سے هي حكم لگايا جاتا هے۔ مثلا اگر صرف ثابت نه هو سكا٬ تو اس كو ضعيف كهه ديتے هيں۔ يعني هو سكتا هے كه يه كسي اور كي بات هو٬ جو كسي وجه سے نبي ﷺ كي طرف منسوب هو گئي هے۔ تو پھر اسے رسول ﷺ كا عمل سمجھ كر كيسے قبول كيا جا سكتا هے؟ 
مطلب يه كه اگر كئي ايسي كم ضعف والي روايتيں اسي بات پر متفق هو جائيں٬ تو سمجھا جائے گا  كه اس كي كوئي اصل هے۔ گرچه ثبوت ميں كمي واقع هو رهي هے۔  مگر ثبوت نه ملنے كے ساتھ ساتھ اس كا بيان كرنے والا گناه كبيره يا عام بات چيت ميں جھوٹ وغيره كا ارتكاب بھي كرنے والا هے۔ تو اس كو متروك كهه ديتے هيں۔ يعني كسي بھي حال ميں يه قابل قبول نهيں۔ جب اس كا بيان كرنے والا گناه كبيره يا بات چيت ميں جھوٹ بول سكتا هے۔ تو حديث ميں بھي جھوٹ بول سكتا هے۔
 اگر كسي حديث كے راوي نے كبھي حديث ميں جھوٹ بولي هو٬ تو اس كو موضوع كهتے هيں۔ يعني اس كي حديث جھوٹي هے۔ مقصد رسول ﷺ كي حديث جھوٹي نهيں٬ بلكه يه شخص جو بيان كر رها هے٬ يه جھوٹ هے۔ يه رسول كي حديث هو هي نهيں سكتي۔ اسي طرح ستر سے زائد ضعيف روايتوں كي قسميں هيں۔ اور ان سب كا مطلب يهي هے۔ كه اس حديث كو رسول ﷺ سےثابت نهيں كيا جا سكا۔ لهذا اس پر اعتبار نه كيا جائے۔
لهذا جب اس حديث كا حديث رسول ﷺ هونا هي ثابت نه هوا۔ تو اس كے انكار كرنے كو  حديث رسول ﷺ كا انكار بھي نهيں كها جائے گا۔ اس لئے ضعيف حديث كے انكار كو كفر نهيں كها جاتا۔ يعني اس نے كسي اور انسان كے كلام كا انكار كيا٬ جسے غلطي سے حديث رسول ﷺ سمجھا جا رها هے۔ جب كه وه حديث رسول هے هي نهيں۔
ضعيف روايتوں كے انكار كرنے والے علماء نے اپنا علمي مقارنه پيش كيا هے۔ يهاں اٹھارٹي اور اختيارات كي بات نهيں هے۔ جس طرح كسي بيماري كے بارے ميں مختلف ڈاكٹرز اپني اپني رائے ركھتے هيں۔ ان علماء كا آپس ميں اختلاف بھي هوتاهے۔كبھي كسي كي رائے اور كبھي كسي اور كي رائے صحيح هوتي هے۔  اگر آپ كے پاس كوئي معقول ومناسب علمي بنياد اور اثاثه هو٬ تو آپ بھي ان سے اختلاف كر سكتے هيں۔ علمي بنياد پر ان كي مخالفت كفر نهيں هے۔
اگر كوئي كهے٬ كه ڈاكٹر كو كس نے اختيار ديا كه نمونيا كے مريض كو فلاں فلاں حلال كھانوں سے روكے٬ تو يه اس كا دماغي ديواليه پن سمجھا جائے گا۔ اگر اسے ڈاكٹروں كي يه صلاح منظور نهيں٬ تو اسے جو جي ميں آئے٬ وه كھائے پئے٬ اور اپني صحت سے هاتھ دھو لے۔ ديني ڈاكٹروں نے يه صلاح دي هے٬ كه فلاں حديث ضعيف هونے كے سبب عقائد ميں مضر هے٬ فلاں حديث ايمانيات ميں اپنے كمزور ثبوت كے سبب غير قابل قبول هے۔ فلاں حديث اصلا جھوٹي گھڑي هوئي اور رسول ﷺ كي طرف غلط منسوب كي گئي هے۔ جسے دل ميں آئے وه قبول كرے٬ ورنه جو جي ميں آئے وه كرے٬ اور اپنے دين وايمان سے هاتھ دھو بيٹھے۔
رسول الله ﷺ كے هر حركات وسكنات٬ هر قول وفعل اور رموز واشارات همارے لئے دين كي حيثيت ركھتے هيں۔ لهذا  آپ ﷺسے منسلك كوئي ضعيف يا جھوٹي روايت همارے سامنے آئے٬ اور هم اسے صحيح مان كر قبول كر ليں۔ تو اس كا مطلب يه هوا كه اس جھوٹ كو هم نے دين كي حيثيت دے دي۔ اور كسي انساني كلام كو هم نے رسول كي سيرت سمجھ كر اپنا دين بنا ليا۔ هو سكتا هے كه وه جھوٹا شخص كوئي يهودي هو٬ جو همارے دين وعقيده كو بگاڑنے كے لئے اس حديث كو گھڑ كر بيان كر رها هو۔ اس طرح كي تو  بهت سي مثاليں تاريخ ميں موجود هيں۔
اس لئے يه كسي علماء كو كسي نے انكار كا اختيار نهيں ديا۔ بلكه يه هر مسلمان كا اپنا ديني فريضه هے۔ كه وه رسول ﷺ سےغير ثابت شده كسي ضعيف روايت كو قبول نه كرے٬ بلكه اس كا انكار كر دے۔ كهيں ايسا نه هو كه وه كسي يهودي كي بات كو حديث رسول ﷺ سمجھ كر قبول كر لے۔ اور وه مسلمان بننے كے بجائے يهودي بن بيٹھے۔
جس طرح ثابت شده احاديث كا انكار خطرناك هے٬ بلكه قرآني آيات كا انكار، كلمۀ اخلاص كے دوسرے حصه "محمد رسول الله" كا انكار٬ ايمان برسالة محمد ﷺ كا انكار اور اجماع امت كا انكار هے۔ اسي طرح غير ثابت شده ضعيف احاديث كا قبول كرنا خطرناك هے۔  اور ان كے مطابق دين وايمان اور عقيده قائم كرنا دين سے نكلنے كي راه هموار كر سكتا هے۔
الله تعالے هميں دين كي صحيح سمجھ عطا كرے۔ اور همارے دين وايمان كي حفاظت فرمائے۔

از رشحات قلم
عبد الله الكافي المحمدي
خريج الجامعه الاسلاميه بالمدينه المنوره
داعيه ومترجم شعبۀ جاليات تيماء دعوه سينٹرسعودي عرب
بتاريخ:   28/  رجب  1435 ھ  مطابق:  27/  مئي 2014 ء

بروز  منگل 2/ بجے  شب مكتب تيماء