عصمت دري، ريپ، اغتصاب، آبرو ريزي! گھناؤنے نام
انڈيا كي تاريخ بدلے گي! قانون بدلے گا!ماحول اور حالات بدليں گے! مزاج اور حوصلے بدليں گے! اور كيا كيا هوگا۔ پر جو هرگز نهيں هوگا۔ وه ريپ په كنٹرول هے!!!!
وجه سب كو معلوم هے۔ بندر كے هاتھ انار دے كے حفاظت كي اميد كيسے ركھ سكتے هيں؟!
كيا يه بات محتاج دليل هے؟! پولس اور سسٹم بلكه ان انقلابيوں كي ناك كے نيچے مسلسل ريپ هو رهے هيں۔ اغتصاب هو رها هے۔ اور هم سبھي ميڈيا كے توسط سن رهے هيں۔ كيوں كه هم اس كو روكنے كے لئے سنجيده نهيں هيں۔ اس ميں سياسي روٹياں جو سينكني هيں۔
معذرت كے ساتھ ايك سوال هے۔
كيا آج پهلي بار انڈيا ميں ريپ هوا؟ هزاروں عورتيں ايسي هيں٬ جو اپني گود ميں اپني كوكھ سے جنم ديا هوا نا پسنديده بچه لئے گھوم رهي هيں۔ پھر آج ايسا اچانك كيا هو گيا؟! يهاں تو اباحيت كو پروٹكشن حاصل هے۔ هم جنس نكاح كو قانوني تحفظ ملا هوا هے۔ جوان لڑكے لڑكيوں په والدين كي تنبيه سخت ترين جرم هے۔ جو حكومت كئي جرائم قانوني تحفظ ميں كروا رهي هے۔ وهاں ايك دو اگر بالجبر هو جايا كريں تو كيا هوا؟! پر ايسا نهيں هے۔ كيوں كه يهاں كوئي اور كھچڑي پك رهي هے۔
عورت مرد سے كم نهيں هے۔ كسي ميدان ميں عورت كا كردار مرد سے پيچھے نهيں هے۔ پهلے تو كندھے سے كندھا ملا كر چلتي تھيں۔ اور اب مرد اس كے پلو پكڑ كر چلتا هے۔ اس لئے ماں باپ كو هرگز يه حق نهيں كه اب بيٹيوں پر كسي طرح كي پابندي لگائيں۔ اب انھيں اپنے بيٹوں كو پرده كرنے٬ نقاب پهننے٬ بلا ضرورت گھر سے باهر نكلنے اور رات كو دير سے گھر لوٹنے پر تنبيه كرني هوگي۔ لڑكيوں پر ڈريس په پابندي٬ گھر سے نكلنے په پابندي٬ فرينڈز كے ساتھ آؤٹ گوئنگ په پابندي وغيره اب نهيں چلے گي۔ لڑكياں كمزور نهيں هيں٬ لڑكيوں په رونا بند كريں٬ اس سے لڑكيوں كا حوصله پست هوتا هے۔ لڑكياں اپنا دفاع كر سكتي هيں۔ يه وه دور نهيں٬ جب عورت خود كو گھر كے اندر قيد رهنا اپنا دھرم سمجھتي تھي۔
يهي كهنا هے ان انقلابي لڑكيوں كا۔ پھر يه كس سے اور كيوں مدد مانگ رهي هيں؟ جب اتني سياني هيں٬ تو جس طرح ايك مرد لٹيروں سے مقابله كرتا هے٬ اسي طرح خود مقابله كيوں نهيں كرتي؟! وه خود كو لٹوانے كے لئے هر كسي كي گود ميں گرتي رهے گي٬ اور حكومت اسے پكڑ پكڑ كے بچاتي رهے۔ يهي ايك كام ره گيا هے حكومتوں كا؟!!!
رنگين كو نارنگي كهے٬ جلے دودھ كو كھويا٬ واه رے اندھي دنيا۔
لڑكا لوٹ لئے جانے كي چيز نهيں هے۔ اس لئے اسے هم چھپاتے نهيں هيں۔ پر لڑكياں قيمتي اور لوٹ لئے جانے كے قابل هيں۔ اور آئے دن لٹتي رهتي هيں۔ اس لئے هم انھيں چھپاتے هيں۔ لٹيرے كو معلوم هو جائے٬ كه اس كے پاس هيرے جواهرات هيں٬ تو پيچھے پڑ جائے گا۔ لهذا هم اسے پته هي كيوں چلنے ديں؟!
ريپ پر سخت سے سخت سزا هو٬ يه همارا مطالبه هے۔ پر چاهے جتني كٹھور سزا طے كي جائے٬ اس په انگشت لگانا ممكن نهيں۔ جس طرح دهشت گردي قتل وغيره كيسز هيں۔ ان ميں سخت سزا هے٬ پر واردات هو رهے هيں۔ ويسے هي ريپ بھي هوتے رهيں گے۔ اگر ريپ كي شرح كم كرني هے۔ تو لڑكيوں كو اپني فطري وجسماني كمزوري اور دھارمك وسنسكريتك سيماؤں كو ماننا هوگا۔ ورنه اس جرم پر كنٹرول پانا ممكن نهيں۔ اور لٹ جانے كے بعد اگر ريپر كو پھانسي بھي هو گئي٬ تو اس كي لٹي عزت واپس نهيں آئے گي۔ هاں والدين كو اپنے بيٹوں پر بھي نظر ركھني هوگي۔ يه نهيں كه انھيں آواره چھوڑ ديا جائے۔ اس طرح هم ايك پر امن ماحول بنا پائيں گے۔
مذهب اسلام ميں عورتوں كے پرده اور ريپ پر كٹھور سزا كے ذريعه اس پر كنٹرول كيا گيا هے۔ قديم هندوستاني تهذيب كي غير مسلم عورتوں نے بھي دھارمك سيماؤں كي رعايت كے ساتھ پرده كي سنهري جاليوں ميں امن وامان كا مزه ليا هے۔ اگر سماج اس جرم كے انسداد پر سنجيده هے۔ تو اسلامي نظريه كے اعتبار سے نه سهي٬ انسداد جرم كے لئے سهي٬ اسےنافذ كر لينا انسانيت كے حق ميں٬ اور صنف نازك كے تحفظ ميں ان شاء الله كار گر هوگا۔