امريكه ميڈ فتاوى !!!




امريكه ميڈ فتاوى !!!

كچھ بھائيوں نے غلطي سے ائمه عصر شيخ ابن باز شيخ ابن عثيمين رحمهما الله وغيرهما جيسے علماء كے اخلاص پر شبه ظاهر كيا تھا۔ بات پراني هو چكي هے۔ مگر ميں نے وعده كيا تھا كه اس مسئلے پر اپني رائے ركھوں گا۔ آج ميں فارغ هوں٬ اور اس وعدے كو پورا كرنا چاهتا هوں۔ايك حديث هے: "ولكن شرقوا وغربوا" اهل مدينه سے آپ صلى الله عليه وسلم نے كها تھا كه قبله كي طرف منه كر كے قضاء حاجت نه كيا كرو۔ البته مشرق اور مغرب كي طرف منه كر كے قضاء حاجت كيا كرو۔ زمان ومكان كے لحاظ سے اگر مسائل ميں فرق نه پڑے تو بر صغير كے لوگوں كو اس حديث پر عمل كرنا مشكل ميں ڈال دےگا۔ كيوں كه اگر پهلے جزء پر عمل كريں گے٬ تو انھيں دوسرے جزء كي مخالفت كرني هوگي۔ اور اگر دوسرے جزء پر عمل كريں٬ تو پهلے جزء كي مخالفت هوگي۔ يه سوال مدينه ميں كيا گيا تھا۔ تو وهاں "شرقوا وغربوا" كها گيا۔ كيوں كه وهاں سے جنوب كي سمت قبله هے۔ جب كوئي مدينه والا يه سوال كرے٬ تو ظاهر هے كه جواب دينے والا "شرقوا وغربوا " هي جواب دےگا۔ جب بر صغير كو اس سے اشكال هوا تو انھيں كلير كرنے كے لئے دوباره سوال كرنا چاهئے۔ ايسے ميں انھيں ان كے مطابق جواب ديا جائےگا۔اسي طرح ظهر عصر اور معرب كي نمازوں كے بارے ميں جب كوئي عام آدمي سوال كرے٬ تو اسے وهي جواب ديا جائے گا۔ جو عام طور پر معروف هے۔ ايسے ميں ان لوگوں كو پريشاني هو جائےگي٬ جن كے ملك ميں چھ چھ مهينے دن رهتا هے۔ جب وه سوال كريں٬ تو ان كے مطابق جواب ديا جائےگا۔ اور ايسا جواب دينے والا علاقائي بھيد بھاؤ كرنے والا هرگز نهيں كهلائےگا۔اس تفصيل كا مقصد يه هے كه سائل كا كام هے سوال كرنا۔ اور مجيب كا كام هے٬ اس كا جواب كتاب وسنت سے دينا۔ اگر كسي كو مذكوره مثالوں كي طرح سے كوئي اشكال پيش آ جائے٬ تو اسے دوباره كلير كر لينا چاهئے۔ يه اس كي اپني ذمه داري هے۔ اگر آپ سے سوال كيا جائے٬ كه اسلامي حكومت ميں خليفه كے خلاف مظاهره كرنا كيسا هے؟  يقينا آپ اهل السنه والجماعه كے عقيدے كےمطابق يهي كهيں گے كه جائز نهيں هے۔ يهي كام يهاں كے علماء نے كيا هے۔ كيوں كه الحمد لله يهاں صحيح عقيده رائج هے۔ شريعت نافذ هے۔ الله كے حدود قائم هيں۔ اسلام غالب هے۔ اور يهاں كي عوام اسے اسلامي خلافت هي مانتي هے۔ لهذا  ا جواب بھي ايك اسلامي خلافت كے مطابق هي ديا جاتا هے۔ اب اس جواب سے هم جيسے جمهوري ممالك ميں رهنے والوں كو جب اشكال هوا٬تو اس بارے ميں انھوں نے كتاب وسنت كے مطابق رهنمائي كي هے۔ شايداسي لئے اكثر استفتاء ميں لوگ اپنا ملك اور ظروف كو بھي ذكر كرتے هيں۔حكومتي سطح پر كئي ايسے كام هوتے هيں٬ جن پر علماء وعوام تو كيا ٬ خود خليفه بھي مجبور هوتا هے۔ كيا منموهن سنگھ جن لوك پال بل كے لئے مجبور نهيں هوئے؟  يهاں بھي كبھي مجبوري ميں اور كبھي اپني مصلحت كي خاطركچھ حكومتي سطح پر ايسے كام هوتے هيں۔ جن پر نه تو علماء كا فتوى هوتا هے٬ اور نه عوام كا سپورٹ هوتا هے۔ جيسے كفار سے تعاون لينا٬ انشورنس وغيره٬ اقامه كے طور پر غير سعودي مسلموں سے(بعض علماء كي رائے كے مطابق)ٹيكس لينا۔ سودي كار وبار كو مختلف طريقوں اور حيلوں سے قريب لانا۔ جيسے الراجحي سے گاڑيوں كي اقساط پر ڈيلنگ٬ وغيره۔ ان پر تو كھل كر علماء نے مخالفت كي هے٬ اور عوام كو اس سے روكتے هيں۔ صفا ومروه كے درميان جو نئي توسيع هوئي هے۔ آج تك يهاں كے بهت سے علماء نے اسے قبول نهيں كيا هے۔اورانھيں ان مخالفتوں پر كوئي سرزنش نهيں كي جاتي هے۔ گاڑيوں كا انشورنس٬ ڈرائيونگ لائسنس ميں انشورنس جاري هے۔ ليكن علماء سے سوال كريں وه آپ كو حرمت كا هي فتوى ديں گے۔ هاں سرزنش زدو كوب اور بسا اوقات جيل كي هوا وه كھاتے هيں٬ جو اعتدال سے آگے بڑھ جاتے هيں۔اس ميں صرف علماء هي نهيں بلكه ملكي خاندان بھي شامل هے۔ ايك اخبار ميں ملك فهد رحمه الله كي بھانجي كا جيل ميں ليا گيا فوٹو چھپا تھا۔ جو محض اپنے ايك انڈونيشي خادمه كو تھپڑ مارنے كے سبب جيل كي هوا كھا رهي تھي۔تلاش جاري هے٬ اگر وه فوٹو مل گيا تو آپ سے ضرور شيئر كروں گا ان شاء الله۔ جهاں كے علماء قضاء اور مفتيين اتني اتھارٹي ركھتے هوں٬ ان پر اس طرح كا الزام كتنا بے معنى سا لگتا هے۔ كسي كا ذاتي عمل غلط هو سكتا هے۔ مگر اس كے علم يا فيصلے وفتاوے پر شك كرنا بهت بڑي زيادتي هوگي۔يهاں كے معتمد علماء كي طرف سےعلمي وديني خيانت كي ايك بھي مثال پيش نهيں كي جا سكتي۔شيخ عبد الرحمن حذيفي نے ايك بار رافضيوں كے خلاف خطبه ديا تھا۔ ان كي حفاظتي مقاصد سے انھيں كچھ دنوں كے لئےان كے آبائي وطن بھيج ديا گيا تھا۔ يه سارا كچھ همارے سامنے هوا تھا۔ وه جامعه اسلاميه كے ٹيچر بھي هيں۔ اس لئے همارے روابط بھي تھے ان سے۔ پر لوگوں نے يه مشهور كر ديا كه انھيں جيل ميں ڈال ديا گياهے۔ (( تلك أمة قد خلت لها ما كسبت ولكم ما كسبتم ولا تسألون عما كانوا يعملون )) الله تعالے انھيں بهت ساري قربانياں دينے كے باوجودحيا وميتا  اذيت پهنچانے پر اجر عطا كرے۔ اور هميں اور همارے دلوں ميں بحيثيت ان كے علمي چراغ سے روشني حاصل كرنے كے٬ محبت ڈال دے۔ ربنا اغفر لنا ولإخواننا الذين سبقونا بالإيمان ولا تجعل في قلوبنا غلا للذين آمنوا ربنا إنك رؤوف رحيم.