اندھے كو اندھيرے ميں ....

اندھے كو اندھيرے ميں بڑي دور كي سوجھي ....

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

             
             مذكوره حديث كا مفهوم كاتب كے طريق استدلال سے يوں لگتا هے۔ كه رسول الله صلى الله عليه وسلم ايك جماعت كے ساتھ احد جاتے هيں۔ آٹھ سال بعد شهداء احد پر با جماعت نماز جنازه ادا كرتے هيں۔ پھر اسي جگه منبر پر جلوه افروز هوتے هيں۔ اور خطبه كے دوران ان باتوں كا ذكر فرماتے هيں۔
اگر يه درست مان ليا جائے, تو اس سے جو بات واضح طور پر ثابت هوتي هے، وه تو نظر نهيں آئي۔ كه ميت كو دفن كرنے كے بعد اس كي قبر پر جنازه كي نماز پڑھي جا سكتي هے۔ يهاں پر مذهبي تعصب كے اندھے كو بڑي دور كي سوجھي هے۔

فكاهت كي چند جھلكياں پيش هيں:

پهلي فكاهت:  
باجماعت شهداء كي زيارت كرنا، قبروں كے سامنے نماز ادا كرنا, اور وهيں لوگوں كو جمع كر كے خطبه دينا, ان ميں سے كسي كا ذكر اس حديث ميں نهيں هے۔ يه سب محض اس كاتب كے بھٹكتے خيالات هيں۔ تو پھر ان بھٹكتے خيالات هي كو دليل بنا كر اس سے زياده بيهوده عمل "قبروں پر عرس" ثابت كرنا ماليخوليا كے شكار هونے كي دليل هے۔ اگر اس فكيه زمان كي تشريح توجيه اور استخراج مسائل كو  مان ليا جائے, تو جو شخص كسي كےدفن كے بعداس كي قبر پر پهنچے, تو اس كے لئے قبر كے سامنے جنازه كي نماز پڑھنا جائز ثابت هوتا هے۔  جب كه دنيائے احناف اس كي پر زور رد كرتي هے۔

در اصل شراح حديث نے اس صلاة كو استغفار كے معنى ميں ليا هے۔ كيوں كه شهداء پر جنازه كي نماز مشروع هے هي نهيں۔  بالفرض اگر احد ميں جا كر نماز جنازه هي ادا كرنا مان ليا جائے, تو اس سے مدفون كي قبر پر نماز جنازه كا جواز ملتا هے۔ يه شهداء احد كي تخصيص بھي هو سكتي هے۔ كيوں كه ان كے سوا اور كسي شهيد كے لئے آپ صلى الله عليه وسلم سے ايسا كرنا ثابت نهيں هے۔ يا پھر خود آپ صلى الله عليه وسلم كے خصائص ميں سے هو سكتا هے۔ كيوں كه امت كے لئےقبروں كے سامنے نماز ادا كرنے كي ممانعت صراحة وارد هے۔ جب كه  اجازت كے لئے كوئي هلكا سا اشاره بھي نهيں ملتا هے۔

نيز آپ نكلے۔ آپ نے اهل احد كے لئے صلاة (استغفار يا نماز) كيا۔ آپ نے خطبه ديا۔ يه سب مفرد كے صيغے هيں۔ تو اس ميں جماعت كهاں سے آ گئي؟!  اگر نكلنے اور نماز ادا كرنے ميں صيغۀ افراد كے با وجود جماعت مان ليا جائے۔ تو كيا خطبه بھي سبھوں نے با جماعت ديا تھا؟!

دوسري فكاهت:  
جماعت كے ساتھ شهداء كي زيارت كرنا۔ وهاں نماز پڑھنا۔ خطبه دينا۔ اور ان تينوں سے مل كر "قبروں پر عرس" كا جواز ثابت هونا۔ يه ساري باتيں اشاره كرتي هيں كه كاتب كا ذهني توازن كيسا هے۔  اور كيا هي نرالا طريقۀ استدلال پايا هے۔

در اصل يه حديث مرض الموت كي هے۔ آپ صلى الله عليه وسلم كا  يه آخري خطبه تھا۔ جيسا كه حديث كے آخري حصے ميں اس كي صراحت هے۔ جب رسول الله صلى الله عليه وسلم كو كچھ افاقه هوا, تو دو صحابي كے سهارے آپ اپنے حجره مبارك سے باهر نكلے۔ نماز ادا كي۔ اهل احد كے لئے استغفار فرمايا۔ اور مسجد نبوي صلى الله عليه وسلم هي ميں منبر پر جلوه افروز هوئے۔ پھر يه خطبه فرمايا۔ ايسا خطبه جو زندوں اور مردوں دونوں كے لئے وداعي تھا۔ زندوں كا وداع اس لئے كه يه آپ كا آخري خطبه تھا, دوسري ملاقات ان سے نهيں هوني تھي۔ اور اب بهت جلد آپ صلى الله عليه وسلم اپنے رب سے ملنے والے تھے۔ اور مردوں كے لئے وداع اس معنى پر كه اب آپ صلى الله عليه وسلم ان كي زيارت كے لئے نهيں آ سكتے۔

اگر حديث كے پهلے شق كو الگ تسليم كر بھي ليا جائے, تو يه هوگا  كه آپ صلى الله عليه وسلم نے شهداء احد كي زيارت كي, ان كے لئے استغفار كيا, يا نماز جنازه پڑھي, پھر واپس آئے, اور مسجد ميں خطبه فرمايا۔ ان دنوں احد ميں آج كل كے جادو گر باباؤں كا وجود نهيں تھا۔ جو اپني شعبده بازيوں سے وهاں منبر پيدا كر ديتے۔
يهي حديث كئي طرق سے مروي هے۔ مثلا  زهري كے طريق سے ابن ابي شيبه نے روايت كي هے۔ جس سے پوري بات سمجھ ميں آتي هے۔ كه يه مرض الوفات كا واقعه هے۔ اور يهي ساري روايتوں كے مطابق هے۔
اس تفصيل سے تين بلكه چار مشركانه عقيدوں كي مٹي پليد هو گئي:
-         *    جماعت كے ساتھ زيارت كا جواز
-         *    قبر كے سامنے نماز ادا كرنے كا جواز
-         *    اس نماز كے بعد قبر كے سامنے هي خطبه دينے كا جواز
-        *    اور مذكوره تينوں مسئلوں كو اپنے پيٹ سے نيا نيا جنم دے كر ايك گاڑھا مشركانه اور بيهوده عمل"قبروں پر عرس"   گانا بجانا, مرد وزن كا اختلاط, ناچنے تھركنے اور جھومنے كا جواز پيش كر دينا۔ يه سب ايسے هے, جيسے كوئي سورۀ اخلاص پڑھ كر كهے: نعرۀ تكبير, ثابت هوا پير !!!!!

تيسري فكاهت:  
ميں پهلے جا كر تمهارے كام درست كرنے والا هوں۔ اس سے "مشكل كشا" كا ثبوت دينا۔ كتني حيرت انگيز بات هے۔ جو كائنات كے لئے مشكل كشا هے, اسے جلدي جلدي جانا پڑ رها هے۔ كهيں ليٹ نه هو جائے, ورنه امت مشكل ميں پڑ جائے گي!!!

اگر ان كي مشكل كشائي اس عالم دنيا سے نهيں چلتي, جس كي وجه سے انھيں جانا پڑا۔ تو وه آئے هي كيوں تھے؟! اور يه جانتے هوئے بھي اس دنيا ميں ان سے مشكل كشائي كيوں طلب كي جا رهي هے؟! اور جو مومنين ان سے پهلے چلے گئے تھے, ان كا كيا هوا هوگا؟! اگر اس دنيا سے بھي ان كي مشكل كشائي چلتي, تو وه جانے كي جلدي ميں كيوں تھے؟!  هم سمجھ سكتے هيں آپ كي مجبورياں۔ بابا گري كو زنده ركھنے كے لئے يه سب تو كرنا هي پڑے گا۔

اگر "فرط" سے "مشكل كشا" هونا ثابت هوتا هے۔ تو نابالغ بچے كے جنازے كي دعاء ميں بھي "فرط" كا استعمال هوا هے۔ جسےبخاري نے صحيح ميں تعليقا اور  عبد الرزاق نے مصنف ميں نيز شرح السنه ميں بغوي نے روايت كيا هے۔ بعض روايات ميں تو تمام گزرے مسلمانوں كے لئے استغفار كرتے هوئے "فرط" اور "سلف" استعمال كيا گيا هے۔ تو كيا پوري دنيا "مشكل كشا "هے؟!!

آپ صلى الله عليه وسلم اپني پياري بيٹي سے فرماتے هيں:  اے ميري بيٹي فاطمه! اس دنيا ميں مانگو تمهيں جو كچھ بھي مجھ سے مانگنا هے۔ قيامت كے دن ميں تمهارے كسي كام نهيں آ سكتا۔  نيز ميدان محشر ميں  ايك ٹولي جب حوض كوثر پر وارد هوگي, تو اچانك اسے اچك ليا جائے گا۔ آپ صلى الله عليه وسلم چيخ اٹھيں گے, كه انھيں چھوڑ دو, حوض سےسيرابي حاصل كرنے دو, يه ميرے اصحاب هيں۔ تو فرشتے عرض كريں گے: الله كے رسول! آپ نهيں جانتے هيں, كه انھوں نے آپ كے بعد آپ كے دين ميں كيسي كيسي بدعتيں ايجاد كي تھيں۔ يه كيسي مشكل كشائي هے۔ يهي تو مرحله تھا مشكل كشائي كا۔ مگر آپ يه جان لينے كے بعد خود بھي انھيں دھتكاريں گے۔ نه هي اپنے بعد كي خبر كه ان لوگوں نے آپ كے بعدآپ كے دين ميں  كيا كچھ گل كھلائے هيں۔ يه مت كهه دينا كه وه فرشتے "وهابي" هوں گے۔ اس لئے رسول سے كهيں گے كه آپ نهيں جانتے ... !!!!

چوتھي فكاهت:  
يه بھي نادر علمي هے كه  "شاهد" سے "حاضر" هونا, اور "حوض كوثر" ميں اپنا مقام ديكھنے سے "ناظر"  هونا ثابت كيا جائے۔ قرآن كهتا هے: كه الله نے اس امت كو پهلي امتوں پر "شاهد" بنايا هے۔ تو كيا پوري امت "حاضر" هے؟!

عربي زبان سے اگر كچھ بھي پالا رها هے۔ تو ميں ديكھ رها هوں كا مفهوم بتانے كي ضرورت نهيں۔ اس سے "ناظر" هونا ثابت نهيں هوتا۔ در اصل ايك درجه هے "يقين" اس كے بعد "عين يقين" جسے "حق اليقين"  بھي كها جاتا هے۔ كسي كي خبر كو يقين كرنا يقين هے۔ تجربات كے بعد هونے والا علم يقين كهلاتا هے۔ اور جب حواس خمسه كے ذريعه حاصل هو, تو وه حق اليقين هوتا هے۔ برزخ يا آخرت اور حوض كوثر وغيره كي خبر كا هميں علم يقين هے۔ تجربات كے ذريعه ثابت هوا كه الله اور اس كے رسول هرگز جھوٹ نهيں بول سكتے, تو يه علم يقين هوا۔ جنت وجهنم جو آخرت كي خبروں ميں سے بعض هيں, ان كو آپ صلى الله عليه وسلم نے معراج كي رات اپني آنكھوں سے ديكھا هے۔ تو انھيں حق اليقين حاصل هے۔ اور جس چيز پر عين يقين هو, اس كو ديكھنے سے تعبير كيا جاتا هے۔  اس لئے فرمايا كه حوض ميں ميں اپنے مقام كو ديكھ رها هوں۔ تو اس رويت سے "ناظر" كيسے ثابت هوا؟!  آپ صلى الله عليه وسلم كي زندگي ميں هزاروں ايسي باتيں هيں, جو آپ پر مخفي تھيں۔

پانچويں فكاهت:  
خزانوں كي چابياں ملنے سے "مختار كل" كا ثبوت دينا۔ اگر يه بات صحيح مان لي جائے, تو آپ صلى الله عليه وسلم كي ساري فضيلتيں ختم هو گئيں۔ نه مقام محمود رها, نه شفاعت كبرى۔ نه حوض كوثر كي اهميت رهي, نه كثرت امت كا فائده۔ كيوں كه مختار كل نے اگر امت كي سفارش كي تو يه كوئي كمال نهيں هوا۔ نه هي مختار كل كے لئے حوض كوثر كا كوئي فائده رها۔ جو مكمل جنت كا مالك هو, اس كے لئے حوض كوثر كيا معنى؟!!!

رات رات بھر عبادتيں كرنا, امتي امتي كي صدائيں, اور معركوں كے وقت كي بے چيني, كيا يه سب ڈرامه تھا؟! آيت "قد نرى تقلب وجهك في السماء" كي بے چيني,  آيت "لا تعلمهم نحن نعلمهم" كي خبر, آيت "فلعلك باخع نفسك" اور آيت "ولو تقول علينا بعض الأقاويل" كي تفسير ديكھ لي جائے, تو يه طے كرنا مشكل نهيں كه  يه كيسي "كلي مختاري" هے؟! اور كيسي "حاضري" و"ناظري" هے؟!

چھٹي فكاهت:  
يه تو سب سے ذرا هٹ كر هے۔ كه اس امت ميں شرك هو هي نهيں سكتا۔ تمام كتب حديث وتفسير اور فقهي كتابوں ميں "احكام المرتدين" ايك مستقل بحث هے۔ اور آيات و احاديث كا ايك بڑا ذخيره جس ميں شرك سے تحذير اور اس كے برے نتائج بيان كئے گئے هيں؟! اگر نا دانسته كسي سے واقع هو جائے تو اس كا حل بتايا گيا؟! حديث "الشرك أخفى من دبيب النملة السوداء على الصخرة الصماء" والي حديث بھي واضح دليل هے۔ بابے شابے كا دامن تھامنے سے كچھ بھي كرو, جنت كي ضمانت نهيں ٹوٹتي۔ مگر اسلام ميں دس ايسے كام هيں, جن كے كر لينے سے كلمه گو نمازي ومتقي بھي دين سے باهر هو جاتا هے۔

در اصل اس عبارت كا مفهوم هے كه شرك تو شرك هے, اور وه بالكل واضح هے۔  لوگ اسے جانتے هيں اور ڈرتے بھي هيں۔ ڈر اس بات كا زياده هے كه جس كو جائز سمجھا گيا هے, اس ميں غلو هو جائے۔ دنيا داري تو ايك حد تك جائز هے۔ مگر اس كي هوس ميں لوگ پڑ جائيں گے۔ جو انھيں دين سے هي بے زار كر دے گي۔ اس ميں يه تو نهيں كها گيا كه اس امت ميں شرك آ هي نهيں سكتا۔

اچھا يه بتاؤ كه وهابيوں چوبيس نمبريوں پر كيا فتوى لگاتے هو؟!    حنفي مرزائي قادياني كے بارے كيا رائے هے؟! منكرين حديث پرويزيوں اور چكڑالويوں كے بارے ميں كيا حكم لگاتے هو؟! يهي نه كه يه سب خارجي مشرك كافر مرتد هيں۔ اور اس پر بزعم خويش مضبوط دلائل بھي پيش كرتے هو۔ جب اپني باري آئي تو اس امت سے هي شرك كي نفي كر ڈالي؟! 

سنيوں پر شرك كا الزام غلط اور بے بنياد كهنے والے! اپني ان كتابوں كو پھاڑ ڈالو جن ميں وهابيوں كو يهي الزام لگايا گيا هے۔ يا پھر مان لو كه اس امت ميں شرك داخل هو سكتا هے۔
الله تعالے هميں كتاب وسنت كي صحيح سمجھ عطا فرمائے۔ آمين
عبد الله الكافي المحمدي
خريج الجامعه الاسلاميه بالمدينه المنوره
داعيه ومترجم شعبۀ جاليات تيماء سعودي عرب