اولاد كي تربيت كتني ضروري
انسان جب پيدا هوتا هے۔ تو اس كا دل گناهوں سےبالكل پاك صاف هوتا هے۔ الله تعالے فرماتا هے: {وَاللّهُ أَخْرَجَكُم مِّن بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ لاَ تَعْلَمُونَ شَيْئاً وَجَعَلَ لَكُمُ الْسَّمْعَ وَالأَبْصَارَ وَالأَفْئِدَةَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ}سورة النحل آيت نمبر (78).
ترجمه معاني: اللہ تعالٰی نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا ہے کہ اس وقت تم کچھ بھی نہیں جانتے تھے٬ اسی نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے ٬ کہ تم شکر گزاری کرو۔
پھر جيسے جيسے اس كي عمر بڑھتي جاتي هے۔ ويسے ويسے اس كے تجارب اور معلومات ميں اضافه هوتا رهتا هے۔ خير اور شر سے بھي متعارف هوتا هے۔ مگر چوں كه خير ميں مشقتيں اور كلفتيں هيں۔ اور شر ميں كشش اور رغبتيں هيں۔ اس لئے دل شر كي جانب مائل هونے لگتا هے۔ يهي وه مرحله هے۔ جب والدين كو بچے كي تربيت سونپي گئي هے۔ كه وه اسے انحراف سے دور ركھتے هوئے٬ خير كي جانب راغب كريں۔
پھر ايك زمانه آتا هے۔ جب اس كے هر چهار سمت فتنے هي فتنے هوتے هيں۔ قال النبي صلى الله عليه وسلّم)) : تُعرض الفتن على القلوب كالحصير عوداً عوداً فأي قلب أشربها نُكت فيه نُكتة سوداء وأي قلب أنكرها نُكت فيه نُكتة بيضاء حتى تصير القلوب على قلبين : على أبيض مثل الصفا فلا تضره فتنة ما دامت السماوات والأرض، والآخر أسود مرباداً كالكوز مجخياً لا يعرف مَعروفاً ولا ينكر منكراً إلا ما أشرب من هواه )) متفق عليه من حديث حُذيفة بن اليمان رضي الله تعالى عنه.
ترجمه معاني: دلوں كے سامنے فتنے بكثرت اس طرح پيش هوں گے۔ جس طرح چٹائي كے تنكے ايك كے بعد دوسرے پيوست هوتے هيں۔ تو جس دل نے بھي انھيں اپنے اندر حلول كر ليا٬ اس دل ميں ايك سياه دھبه پڑجائے گا۔ اور جو دل ان فتنوں كو نكار دے گا۔ اس ميں سفيد دھبه ڈال ديا جائے گا۔ حتى كه وه دو دلوں ميں تقسيم هو جائے گا۔ ايك بالكل سفيد اورصاف شفاف٬ اس كو جب تك زمين وآسمان قائم هيں٬ كوئي بھي فتنه نقصان نهيں پهنچا سكے گا۔ اور دوسرا سفيد اور سياه كا ملا جلا٬ انڈيلے هوئے مائل پيالي كي طرح سے۔ جو نه خير كو خير سمجھے گا۔ اور نه شر كو شر۔ بلكه وه اپني خواهشات هي كو سب كچھ سمجھے گا٬ جسے اس نے اپنے دل ميں بسا ركھا هوگا۔
حكمتوں سے پر ايك مقوله آپ نے سنا هوگا۔ كه: "لاعبه سبعا٬ ادبه سبعا وصاحبه سبعا" يعني اپنے بيٹے كو پيدا هونے سے ساتويں سال تك خوب لاڈ وپيار ديں٬ دوسرے ساتويں يعني سات سے چوده سال كي عمر تك اسے ادب سيكھائيں۔ اور تيسرے سات يعني چوده سے اكيس برس هو جانے تك اسے دوست اور ساتھي بنائے ركھيں۔ كچھ لوگوں نے اسے حديث قرار ديا هے۔ مگر يه درست نهيں هے۔ كچھ لوگوں نے اسے حضرت عمر رضي الله عنه كا كلام كها هے۔ پر اس كي نسبت بھي محل نظر هے۔ صحيح يهي هے كه يه حكماء كا كلام هے۔
پهلے مرحلے كے سات سالوں كے دوران اگر بچے كو ادب سيكھانا چاهيں٬ تو اولا تو وه اس كي سمجھ ميں نهيں آئے گا۔ ثانيا اگر سمجھ ميں آ بھي جائے٬ تو وه كر نهيں پائے گا۔ نتيجة يا تو وه ڈرپوك بن جائے گا۔
دوسرے مرحلے كے سات سال ادب سيكھانے كے لئے هي هيں۔ اگر اس مرحلے ميں ماں باپ كي نظر التفات اس پر نه رهي٬ تو وه دنيا كي مرغوبات كي جانب مائل هو جاتا هے۔ پھر اسے واپس لانا بهت مشكل هو گا۔ غالبا اسي نظريه سے ساتويں سال سے نماز كا حكم ديا گيا هے۔
تيسرے مرحلے كے سات سالوں ميں اسے دوست بنائيں۔ تاكه آپ سے پوري طرح دنيا كے معاملات كو آزادانه طور په سيكھ سكے۔ بلكه گاهے بگاهے اس سے رائے مشورے بھي ليا كريں۔ تاكه وه سوچنے كے لئے اپنے دماغ كا صحيح استعمال بھي آپ سے سيكھے۔ اس مرحلے ميں اگر اس پر سختي كي گئي٬ تو وه جري اور نڈر هو كر آپ كا نافرمان بن جائے گا۔